پاکستانصحت

خواتین پولیو ورکروں کی خدمات قابل ستائش ہیں: خضر افضال

لاہور(خبر نگار)پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال چوہدری نے یقین دیہانی کروائی ہے کہ انسداد پولیو پروگرام خواتین ورکروں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے مسائل کا حل تلاش کیا جا دہا ہے۔ یہ بات انھوں نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے تقریب کے دوران کہی۔ دن کی مناسبت سے انھوں نے خواتین پولیو ورکروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد الیاس نے شرکت کی۔ تقریب میں بین الاقوامی انسداد پولیو پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خضر افضال کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو پروگرام خواتین ورکروں کا شکر گزار ہے۔ لہذا تقریب خواتین ورکروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں 80 فی صد ٹیموں میں خواتین ورکر شامل ہیں۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین ورکر رویوں کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین ورکروں کا کردار بحیثیت ماں، بہن، دادی پولیو کے خاتمے میں بہت اہم ہے۔ خضر افضال کا کہنا تھا کہ خواتین ورکر جن میں لیڈی ہیلتھ ورکر، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور دیگر خواتین ورکر شامل ہیں، کی بدولت ہر گھر میں بچوں تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

خواتین ورکروں کے بغیر ہر بچے تک پہنچنا نا ممکن ہوتا ہے۔
خضر افضال نے یقین دلایا کہ انسداد پولیو پروگرام خواتین ورکروں کے مسائل سے آگاہ ہے۔
خواتین پولیو ورکروں کے مسائل کا حل تلاش کیا جا دہا ہے۔
خواتین ورکروں کی سیکورٹی، وقار کا تحفظ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button