تعلیمسٹی

جی سی یونیورسٹی لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات

نامور وکیل سید طیب حسین رضوی صدر منتخب ہوگئے

نئی ایگزیکٹو کمیٹی اساتذہ و انتظامیہ کے شانہ بشانہ یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گئی: وائس چانسلر
لاہور (خبر نگار)جی سی یونیورسٹی لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات کا انعقاد ہوا ۔نامور وکیل سید طیب حسین رضوی صدر،سلطان ناصر سرویا سیکرٹری جنرل منتخب منتخب ۔
طیب رضوی نے 674 جبکہ مد مقابل امیدوار میاں اشفاق مہلن نے 652 ووٹ حاصل کئے۔
وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے نئی منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دی۔ساجد عطاء گورایا 881 ووٹ لے کر سنئیر نائب صدر منتخب ہوگئے
شہاب بشارت نائب صدر جبکہ ڈاکٹر حلیمہ آفریدی نائب صدر (خواتین) کی نشست پر کامیاب قرار پائیں۔
سلطان ناصر سرویا سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔
ذوہیب سلیم بٹ اور سعدیہ سرور جوائنٹ سیکرٹیرز کی نشست پر کامیاب ہوئے ۔
ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر ابرار الہیٰ ملک،محمود سعید ران،میاں سہیل انور،سید طاہر حسین،حافظ محمد نگار احمداورمحمد عمار سلیم کامیاب ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی اساتذہ و انتظامیہ کے شانہ بشانہ یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button