تعلیمسٹی

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ملازمین کے لئے حج اسکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔قرعہ اندازی میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے گریڈ دو سے سولہ تک کے مسلم ریگولر ملازمین کو شامل کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں خوش نصیب زاہد بشیر جونیئر کمپیوٹر آپریٹرکا نام نکلا۔ زاہد بشیر 12ویں سکیل میں شعبہ امتحانات لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تعینات ہے
قرعہ اندازی میں متبادل امیدوار کے لئے اسمہ عبد الرحمن جونیئر کلرک کا نام نکلا ۔ اگر کسی بھی ذاتی، طبعی یا حادثاتی وجہ کی بنا پر پہلا امیدوار نہ جا سکے تو اس کے بعد متبادل امیدوار کو حج سکیم کے تحت حج پہ بھیجا جا سکے گا
خوش نصیب ملازم کو گورنمنٹ رولز کے مطابق یونیورسٹی کے فنڈز سے سرکاری اسکیم کے تحت 2023 میں حج کروایا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اپنے ملازمین کی بہتری کیلیے اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کیے جائیں گے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے گریڈ 17 سے 21 تک کے تمام ملازمین کو بھی حج سکیم 2024 میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔اس حوالے سے متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے گی
اس طرح دو خوش نصیب 2024 میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ایک خوش نصیب کا انتخاب گریڈ 2 سے 16 اور دوسرے خوش نصیب کا انتخاب گریڈ 17 سے 21 سے ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button