سٹی

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن۔

5 ہزار 737 لیٹر ملاوٹی مشروبات تلف۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کا لاہور اسٹیٹ روڈ پر واقع 2 جعلی جوس بنانے والے یونٹس پر چھاپہ

ماہ رمضان میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی یقینی فراہمی کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں، راجہ جہانگیر انور ۔

لاہور (خبرنگار):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کا لاہور اسٹیٹ روڈ پر واقع 2 جعلی جوس بنانے والے یونٹس پر چھاپہ۔ 5 ہزار 737 لیٹر ملاوٹی مشروبات تلف۔ تفصیلات کے مطابق ناقابل سراغ کیمیکل کی ملاوٹ کرکے غیر معیاری مشروبات تیار کیے جارہے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ کے دوران جوس میں برکس ویلیو معیار سے کم ہونے پر مشروبات تلف کیے گئے۔ یونٹ میں غیر میعاری مشروبات پائے جانے پر یونٹ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ تلف کیے جانے والے مشروبات میں انار، سیب، آڑو، امرود، آم اور اناناس شامل ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ مشروبات میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال پھیپھڑوں اور گردوں میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ ماہ رمضان میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی یقینی فراہمی کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صحت بخش اور معیاری خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ عوام اپنی شکایات کے اندراج کے لیے آج ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button