سٹی

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

راجہ جہانگیر انور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نویں ڈی جی تعینات ہوئے۔

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیمز فیلڈ میں دن رات متحرک رہیں گی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور (خبرنگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات شدہ راجہ جہانگیر انور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نویں ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات ہونے سے قبل راجہ جہانگیر انور چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکیوڈیشن کے عہدے پر فائز تھے۔اس سے پہلے راجہ جہانگیر انورکمشنر بہاولپور ڈویژن،سیکرٹری انفارمیشن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایڈمنسٹریشن اور پبلک ریلیشنز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیمز فیلڈ میں دن رات متحرک رہیں گی۔ ملاوٹ کے خاتمہ اور معیاری خوراک کی ہر سطح پر فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہیں۔فوڈ بزنس کی سہولت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوامی آگاہی کا دائرہ کار وسیع کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button