سٹی

ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، کوئی مستحقگھرانہ مفت آٹے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم، گندم خریداری کے لئے وسائل کی فراہمی، مفت آٹا سکیم اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، محکمہ زراعت،خزانہ،خوراک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، حکومت کی اس بڑی فلاحی سکیم سے پنجاب کے 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔پوری حکومتی مشینری مستحق گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کا کوئی مستحق گھرانہ مفت آٹے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ماہ رمضان میں فی خاندان 10کلو آٹے کے 3تھیلے دئیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button