آئی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ون ونڈو سیل میں مزید اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا

افسران شہریوں کے مسائل ذاتی مسئلہ سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔محمدعلی رندھاوا
محمد علی رندھاوا کا ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ، شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا
کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کے پینڈنگ کیسز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا اورون ونڈو میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا اوران کے حل کے لیے موقع پرمتعلقہ افسران کوہدایات جاری کیں۔انہوں نے سینئر سٹیزن کاؤنٹر کا بھی وزٹ کیا اور بزرگ شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی اے نےون ونڈو سیل میں تعینات افسران و سٹاف کی حاضری و کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے ون ونڈو سیل کے پینڈنگ کیسز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی اور ون ونڈو پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کی پینڈنگ شکایات کو فوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔محمدعلی رندھاوانے کہاکہ ون ونڈو پر آنے والے کیسز سے متعلقہ مسائل پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ایم سی ایل، واسا اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر ٹھوس میکانزم تشکیل دیا جائے۔افسران شہریوں کے مسائل ذاتی سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ون ونڈو سیل میں مزید اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز عمران علی ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر محمد آصف، ڈائریکٹر ون ونڈو، ڈائریکٹر آئی ٹی،ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے متعلقہ ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر لا ء اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔







