Uncategorized

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے ہمراہ مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سنٹرز پر آٹا فراہمی کا عمل پرسکون طریقے سے چل رہا ہے۔کوئی رش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں مجموعی طور پر اب تک 52لاکھ24ہزار 234فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ اور پنجاب بھر میں لاہور ڈویژن سب س آگے ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آسان آٹا فراہمی پر کئی شہریوں سے خصوصی طورپر دریافت کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ بی آئی ایس پی و نادرا رجسٹرڈ شہری سنٹرز سے فری آٹا حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے فری آٹا فراہمی سنٹرز پر صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button