اداروں کے خلاف محاذ آرائی ملک کو داخلی طور پر کمزور کر سکتی ہے، ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہونا چاہئے

ملک و قوم اس وقت کسی بھی قسم کے عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے۔تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا مثبت کردار ادا کریں
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف محاذ آرائی ملک کو داخلی طور پر کمزور کر سکتی ہے، ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہونا چاہئے، اگر کسی کے خلاف کوئی شکوک و شہبات ہیں تو قانون کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ ریاستی ادارے مضبوط ہونگے تو ہی نا قابل تسخیر بنے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا مثبت کردار ادا کریں اور قومی مفاد کے خلاف جانے کی بجائے عوامی ایشوپر با ت کی جانی چاہے۔محصوص اشتعال انگیزی ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت کسی بھی قسم کے عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے، ملکی مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دنوں کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔ 24کروڑ عوام کو ان لوگوں سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معززجج صاحبان، جرنلز، سیاست دان، بیوروکریٹس بھی اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کریں۔عہدے اور اختیارات قوم کی امانت ہیں، جب تک با اثر افراد خود کو کسی قانون کا پابند نہیں بنائیں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت اور ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔اب تک ایک درجن سے ائد افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ہر جگہ حکمرانوں کی نا اہلی کھل کر سامنے آرہی ہے۔ان کے پاس اہلیت صلاحیت اور وژن کا فقدان ہے۔ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر فرسودہ نظام کو ختم اور اشرافیہ کو قانون کی پابند بنائے






