Uncategorized

خوشگوار ماحول سے تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں،ڈاکٹر طاہر رضابخاری

لاہور(سپیشل رپورٹر)خوشگوار ماحول سے تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، محنت اور مثبت طرز عمل ہی سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے۔خوف اور خطرے کو مسلط کر کے تحقیق و تفحص کی ترویج ممکن نہیں ” اجتماعی شعور اور مینجمنٹ” اداروں کی مجموعی کارکردگی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔معاشرے کو انسان دوستی، رواداری،اخوت اور بھائی چار ے کے جذبوں سے آشنا کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام ایوانِ اوقاف میں عید ملن تقریب کے موقع پر کیا،تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی،ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد مسعود فاروکہ،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر لیگل محمد اسلم سپرا، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اوقاف چوہدری عبد الغفور،آصف اعجاز،محمد یوسف، عظیم حیات، سیکشن آفیسرجنرل عبد الستار، سیکشن آفیسر اتحاد بین المسلمین فہیم انعام مفتی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاوقاف محمد طاہر، قاضی عبد الرزاق،ایازاحمد حبیب، حافظ محمد جاوید شوکت، پرائیویٹ سیکرٹری برائے سیکرٹری اوقاف محمد فاروق ہمراہ سٹاف اور منیجر اوقاف داتاؒ دربار شیخ محمد جمیل سمیت دیگر افسران و ذمہ داران نے شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف نے کہاکہ وقف اثاثہ جات کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے۔ مالی اور انتظامی استحکام کے لیے ضروری اصلاحات روبہ عمل ہیں،میرٹ اور شفافیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔موجودہ حکومت اوقاف ملازمین کی ویلفیئر اور فلاح و بہبو دکے لیے کوشاں ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ کی انتظامی اور مالی خودمختار ی کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے محنت اور موثر پالیسیوں کی ضرورت ہے، جس کے لیے متعلقہ شعبے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button