Uncategorized

نہر سے ملنے والی 22 سالہ نامعلوم لڑکی کے قتل کا معمہ حل

باپ کے قتل میں ملوث بیٹی آشنا سمیت گرفتار

لاہور(خبر نگار )انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 4 اندھے قتل اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل ٹاؤن نہر سے ملنے والی22سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔لڑکی کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ملزمان بلال، رضا اور حمزہ نے مقتولہ کو جناح ہسپتال چوک سے اغواء کیا۔ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شورمچانے پر گلا دبا کر قتل کیا اور نقش نہر میں پھینک دی۔فیصل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔64سالہ شہری کے نشتر کالونی میں اندھے قتل میں ملوث سگی بیٹی آشنا سمیت گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد کیا گیا ہے ۔مقتول عبدالرحمن کی بیٹی صباء ملزم نیئر اقبال سے شادی کرنا چاہتی تھی، جبکہ مقتول راضی نہ تھا۔صباء نے آشنا نیئر اقبال سے مل کر اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کا بھیانک منصوبہ بنایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔نشتر کالونی میں 8سالہ بچے کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔درندرہ صفت ملزم فیضان نے 8سالہ ادن کو گھر کے قریب سے اغواء کیا۔ملزم نے بچے سے زیادتی کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کیا اور نعش رنگ روڈ کے پاس پھینک دی۔کاہنہ میں 47سالہ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزمہ بیوی کو سابق شوہر سمیت گرفتار کر لیا ہے۔مقتول اسحاق طلاق وغیرہ دلوانے اور پسند کی شادی کروانے کے لیے جادو ٹونہ کا کام کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔مقتول نے جادو ٹونہ کے بہانے مسماۃشمع بی بی سے نکاح کیا اور بعد ازاں اس کی مامی صباء سے بھی تعلقات استوار کیے۔مقتول مسماۃ صبا پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے اپنے سابقہ شوہر ریاض سے رابطہ کیا اور اسحاق کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ملزمان نے مقتول اسحاق کو ہتھوڑوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

شادمان انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی میں ملوچ 2ملزمان گرفتارکر کے30لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی نقدی برآمدکرلی ہے۔ملزم اسد نے اپنے بہنوئی گرفتار عثمان کے ہمراہ اپنے خالو اسد کے دفترسے10ہزار ڈالرز اور3 لاکھ روپے چرائے تھے۔ایس پی شہزاد رفیق کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کا شہریوں کے جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button