سٹیکھیل

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی نگرانی میں پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء نہایت کامیابی سے اختتام پذیر

پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء لاہور ڈویژن نے جیت لی

لاہور ڈویژن سیریز میں 590پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہا،فیصل آباد ڈویژن نے 550پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی. مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کی فاتح ٹیموں اور رنراپ ٹیموں میں85لاکھ50ہزار روپے کے نقدانعامات تقسیم کئے ہیں

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی نگرانی میں پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء لاہور ڈویژن نے جیت لی،لاہور ڈویژن سیریز میں 590پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہا،فیصل آباد ڈویژن نے 550پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کی فاتح ٹیموں اور رنراپ ٹیموں میں85لاکھ50ہزار روپے کے نقدانعامات تقسیم کئے،پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء میںگوجرانوالہ ڈویژن 105پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر رہا،بہاولپورڈ ڈویژن نے 45، راولپنڈی اور ملتان ڈویژنز نے 30،30پوائنٹس لئے،پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کے آخری روز فیصل آباد ڈویژن نے کبڈی چیمپئن شپ جیت لی،فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 50-32 سے شکست دی،فیصل آباد کی ٹیم پہلے ہاف میں ہی میچ میں
حاوی رہی،پہلے ہاف میں فیصل آباد کی ٹیم نے 27-14سے پوزیشن مضبوط کرلی جو آخر تک برقرار رہی،فیصل آباد ڈویژن نے فٹ بال چیمپئن شپ بھی جیت لی،فائنل میں فیصل آبا ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 4-1سے شکست دی،فیصل آباد کی جانب سے غضنفر، اسد ،توقیر اور سلمان کاکا نے ایک ،ایک گول کیا،لاہور کی جانب سے واحد گول عمید نے کیا۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا دیا ہوا ٹاسک پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کامیابی سے مکمل کیا ہے، کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے، نئے ٹیلنٹ کو آگے لیکر جائیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کے 20کھلاڑیوں کو بہترین کاکردگی پر ایک سال کیلئے ماہانہ وظیفہ دے رہے ہیں،پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء میں نجی شعبہ نے بہت تعاون کیا جس پر انکا شکریہ ادا کرتاہوں، پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی، لاہورسمارٹ سٹی،الکبیر ٹائون ودیگر سپانسرڈ نے سپورٹس کے فروغ میں کردار ادا کیا،پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی نے ہاکی چیمپئن شپ کو مکمل سپانسر کیا جس سے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈی سی لاہوررافیعہ حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیریز بہت کامیاب رہی جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو انعامات کی خطیر رقم دی ہے تاکہ ان میں جیت کا مزید جذبہ پیدا ہو، ہم نے زیادہ انعامات دینے کی بنیاد رکھ دی، انہوں نے کہا کہ ہم نے گرائونڈ آباد کئے ہیں،جلد اس طرح کے ایونٹس کرائیں گے،کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کے کامیاب انعقاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہترین انتظامات کئے،نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر سیریز مکمل سپانسرڈ تھی، پنجاب حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا مقبول کھیل ہے ،نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد اس کی شوقین ہے، کبڈی کاانٹرنیشنل ایونٹ بھی منعقد کرائیں گے جس میں غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کے انعقاد میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام ملازمین نے بہترین کام کیا، سیریز2023ء کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مزید ایونٹس کراتا رہے گا،پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ء کی اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی،ڈویژنل سپورٹس آفیسرلاہور طارق خانزادہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد رانا حماد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا طارق نذیر،ڈویژنل سپورٹس آفیسرگوجرانوالہ منظر فرید شاہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسربہاولپور عامر حمید اور ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاء الرحمن،ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تنویر شاہ،سیکرٹری پنجاب کبڈی طاہر وحید جٹ،ایڈمنسٹریٹر پنجاب سٹیڈیم رحمت اللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد،محی الدین، محمدوسیم ،زرینہ وقار پی آر او سپورٹس بورڈ پنجاب ودیگر کو سوینئر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button