انٹر ٹینمنٹ
بالی ووڈ کے بادشاہ نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔ فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔
ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔







