سٹیکھیل

پاک نیوزی لینڈسکیورٹی کیلئے 600 سے زائدسیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری

ہوٹل سے سٹیڈیم اور گردونواح کے تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی جاری

پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں کے کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی. تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی تفیصلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ میچز کی سکیورٹی کیلئے 600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ہوٹل سے سٹیڈیم اور گردونواح تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹیکنیکل ٹیمیں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ میں فورس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دیں گی۔سنٹر سے 150سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔علاوہ ازیں پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں کے کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سنیئر پولیس کمان پی پی آئی سی تھری سے سکیورٹی کے عمل کی نگرانی کریگی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھاکہ سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button