سٹیسیاست

عیدالفطر سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ اورمہنگائی کا طوفان قابل مذمت ہے

آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی ڈالروں کی حوس نے ملک کے عام آدمی کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

مہنگائی کے باعث شہری رمضان کے بعد عید کی خریداری سیبھی محروم ہونے لگے ہیں۔عیدالفطر سے قبل بے تحاشہ مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کی خوشیاں چھین لی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کاافطار ڈنر تقریب سے خطاب
لاہور ( خبر نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عیدالفطر سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ اورمہنگائی کا طوفان قابل مذمت ہے۔ عیدالفطر سے قبل بے تحاشہ مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کی خوشیاں چھین لی ہیں۔نااہل حکمرانوں نے کمرتوڑ مہنگائی کے ذریعے غریب اور متوسط طبقات کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مہنگائی کا طوفان حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور شہر بھر میں مہنگائی کنٹرول کرنے والے اداروں کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔منافع خورمافیا نے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونو ش کی قیمتوں میں عید سے قبل ہی اضافہ کر دیاہے جو قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریلوے پریم یونین کے عہدیدداران کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں صدر پاکستان پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحد،مشتاق احمد خان، محمد ارشد ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اشیائے خورونوش یعنی سبزیوں، پھلوں،مصالہ جات، تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی پریشانیوں اضافہ کردیا ہے۔اس مہنگائی کے باعث شہری رمضان کے بعد عید کی خریداری سے بھی محروم ہونے لگے ہیں

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے درجنوں افسران سمیت ڈپٹی کمشنر او ر کمشنر نے بھی مہنگائی کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں اور گھروں اور دفاتر کے درمیان آمدورفت کے علاوہ باقی تمام سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور عوام کو ذخیر ہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button