دین و دنیاسٹی

لاہورالخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ننھے منے باہمت (یتیم) بچوں کی روزہ کشائی۔

تحائف، نقد عیدی اور بچوں کی فرمائش پر ان کے من پسند افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا.

لاہور (خبر نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الخدمت کے آرفن اور بے سہارا بچوں کے لیے روزہ کشائی افطاری کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ بچوں میں تحائف، نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ باہمت بچوں کے چہروں پر خوشیاں، مسکراہٹیں دیکھ کر ان کی محرومیاں دور کرنے کا جذبہ مزید پختہ ہو جاتا ہے.آج کے دن میں کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا، انھیں عیدی اور تحائف پیش کیے۔ بہت سکون اور خوشی کا احساس ہوا۔ یتیم بچے قوم کی امانت ہیں، ان کی کفالت ہم سب کا فریضہ ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک گیر سطح پر اس کا اہتمام کیا ہے۔ اس کا کردار لائق تحسین اور قابل مبارکباد ہے۔ان بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ان بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرکے قابل تحسین کام کیا ہے، الخدمت نے ان بچوں کو کامیاب اور روشن مستقبل کی طرف گامزن کیا ہے جو بہت بڑی خدمت اور نیکی کا کام ہے۔اس موقع پر بچوں کے لیے پُرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا اور تمام بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ افطار ڈنر کی سب سے خاص بات کہ افطار کی ساری تیاری الخدمت یوتھ کلب لاہور کے ممبرز نے خود کی، روزہ کیساتھ سخت موسم میں
نوجوان والنٹیرز نے باہمت (یتیم) بچوں کے لیے بہت خلوص و محنت کے ساتھ اہتمام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button