سٹیکھیل

ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا یونیورسٹی ملا ئشیا کیلنتان کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی اشتراکی اُمور پر اجلاس کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے گذشتہ روز یونیورسٹی ملا ئشیا کیلنٹین کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی اشتراک سے متعلقہ اُمور پر آن لا ئن اجلاس کاانعقاد کیا۔ اجلاس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی جبکہ یونیورسٹی ملا ئشیا کیلنٹین سے ڈین فیکلٹی آ ف ویٹر نری سائنس/ ہیڈ آف کلینیکل ڈیپا رٹمنٹ ڈاکٹر محمد فر حان بن ریدوان کے علا وہ دونو ں تعلیمی اداروں کے سینئر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی ملا ئشیا کیلنٹین یونیورسٹی کے ساتھ ویٹر نری ایجو کیشن کی ترویج اور تر قی کے لیئے تعلیمی و تحقیقی تعاون قائم کرنے کے لیئے ہمہ وقت مادہ ہے نیز ویٹر نری یونیورسٹی کے فارمز اور کلینکس پر ہونے والی مختلف ٹریننگ پروگرامو ں کے بارے میں بتا یا۔اجلاس میں دو نوں تعلیمی اداروں کی ویٹر نری فیکلٹیوں کے اسا تذہ و طلبہ کے لیئے دو سے تین ماہ پر محیط ایکسٹرنشپ پروگرام کو شرو ع کرنے،جائنٹ ٹریننگ ورکشاپس، سیمینارز، کانفرنس اور سمپو زیم کا انعقاد کروا نے نیز دونو ں ملکو ں کے ما بین میل جول بڑ ھانے پر دو طرفہ تبا دلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button