سٹی

ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے

مزدوروں کے حقو ق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ریلوے ملازمین کو عید الفطر سے قبل ہی بروقت تنخواہیں اور پینشزکوپینشن ادا کی جائیں. ریلوےپریم یونین پاکستان مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی صف اول کی تنظیم ہے ۔

لاہور ( خبر نگار )صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحدنے کہا ہے کہ ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہےرمضان المبارک کا آخری عشرہ باعث رحمت اور مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے۔آخری عشرہ میں اعتکاف، عاجزی و مسکنت اور تضرع و عبادت سے اللہ کی رضا و خوشنوی کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ان خیالا ت کا اظاہر انہوں نے ریلوے پریم یونین ورکشاپس کے عہدید داران کے اعزازافطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب مرکزی دفتر ریلوےپریم یونین ورکشاپس لوکو کینٹین بلڈنگ مغلپورہ میں ” افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب زیر صدارت صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحد منعقد ہوئی ۔ تقریب میں شیح انور , رانا غلام محمد,مشتاق احمد خان ، محمد ارشد ،شیح انور صاحب اور رانا غلام محمدسمیت ریلوے پریم یونین کے عہدیداران و ذمہ داران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس ڈویژن چوہدری محمودالاحد نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقو ق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ریلوےپریم یونین پاکستان مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی صف اول کی تنظیم ہے ۔ریلوے مزدور ہی ہماری اصل قوت اور طاقت ہیں جن کے حقوق کیلئے ہر فورم آواز بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو عید الفطر سے قبل ہی بروقت تنخواہیں اور پینشزکوپینشن ادا کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامہ حکومت کی ہڈ دھرمی کی وجہ سے ملازمین کوتنخواہوں، پینشز، گریجوایٹی اور بقایاجات کا معاملہ آٹھ ماہ لٹکایا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہر مہینے وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ،ریلوے حکام کی طرف سے ورکرز کے مسائل کے حل کی ہر بار یقین دہانی کروائی جاتی ہے

لیکن تاحال یہ معاملہ حل نہیں ہو رہاجس کے خلا ف جدوجد جاری رہے گی ۔تقریب میں مرکزی صدر پریم یونین ورکشاپس چوہدری محمودالاحد، شیخ محمد انور صدر سی بی اے اوپن لائن،رانا غلام محمد صاحب سیکرٹری جنرل ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن،طارق نیاز ڈپٹی سیکرٹری اوپن لائن اور پریم یونین ورکشاپس کے مرکزی ،زونل اور لوکل باڈیز عہدیداران نے اس عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پریم یونین ورکشاپس سیاست کے ساتھ ساتھ دینی میدان میں بھی کسی طرح پیچھے نہیں رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button