پاکستانتازہ ترینسیاست

 عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ 

اسلام آباد:ملک میں سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی قیادت میںعید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اب تک شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقات کرکے ابتدائی بات چیت کر چکے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کی جانب سے عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کے لیے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button