
لاہور میں 4سویٹس یونٹس،قصور میں بیوریجز یونٹ بند2ہزار لیٹر ڈرنکس برآمد،شیخوپورہ میں 1100لیٹر دودھ تلف. فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گلبرگ،داتا گنج بخش ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں سویٹس پروڈکشن یونٹس پر چھاپے
ترجمان
لاہور:عید سپلائی کے لیے تیار فوڈ پروڈکٹس کی چیکنگ کاآغاز کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور،قصوراور شیخوپورہ میں سپیشل آپریشن کیا۔لاہور میں 4سویٹس یونٹس،قصور میں بیوریجز یونٹ بند2ہزار لیٹر ڈرنکس برآمد کی گئی جبکہ شیخوپورہ میں 1100لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عید سپلائی کے لیے تیار فوڈ پروڈکٹس کی چیکنگ کاآغاز کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور،قصوراور شیخوپورہ میں سپیشل آپریشن کیا۔لاہور میں 4سویٹس یونٹس،قصور میں بیوریجز یونٹ بند2ہزار لیٹر ڈرنکس برآمد کی گئی جبکہ شیخوپورہ میں 1100لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموںنے گلبرگ،داتا گنج بخش ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں سویٹس پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارتے ہوئے 4یونٹس کی انتہائی ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند کر دی۔انہوں کا کہنا تھا کہ فنگس زدہ ٹوٹی گندگی دیواریں اور فرش پر میٹھائی تیار کرنے پرکاروائی عمل میں لائی گئی۔مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیم نے پتوکی قصور میں گھر میں چھپ کر جعلی ڈرنکس بنانے والا یونٹ بند کر دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عید سپلائی کے لیے تیارمختلف برانڈز کی جعلی 2ہزار لیٹر ڈرنکس برآمدکر لیں گئیں۔یونٹ کی پروڈکشن نان فوڈ گریڈ پیکنگ کے استعمال کی بنا پر بندکی گئی۔دوسری جانب ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پردودھ بردار گاڑی میں لے جایا جانا والے3ہزار لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 1100لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ملاوٹی دودھ کو ڈرموں میں ڈال کر ٹھیک دودھ کے ساتھ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ترجمان فوڈ اتھاڑٹی نے واضح کیا کہ سپیشل آپریشن کے تحت چیکنگ مہم پنجاب بھر میں عید کے تیسرے دن تک مسلسل جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی تیاری کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازم ہے۔ غیر معیاری میٹھایوں،جوسز اور بیوریجزکا استعمال متعددموذی امراض کا باعث بنتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنی خوراک کے چناؤ میں انتہائی محتاط رہیں۔ عوام الناس روز مرہ کی بنیاد پر غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کی عادت اپنائیں۔







