سٹی

پی ایچ اے عیدالفطر پر شہریوں کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کریگا

اہلیان لاہورکیلئے عید پر گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک میں لکی ایرانی اور دھوم سرکس لگائی جائے گی۔

شہری عیدالفطر پرعزیز ارقاب کیساتھ اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پارکوں تشریف لائیں۔

لاہور (خبر نگار) عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے پی ایچ اے کے ہیڈکواٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کی۔ اجلاس میں تمام پی ایچ اے کے ڈائریکٹرز کی ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے عید الفطر کے موقع پر پی ایچ اے کے ملازمین اورافسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی اورافسران کو پارکوں میں صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ایچ اے کی تمام پارکوں میں جھولوں،بوٹننگ لیک، آبشار، چمپنگ کیسل اور فاؤنٹین کوبحال رکھنے کی بھی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے عیدالفطر پر شہریوں کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کریگا۔ اہلیان لاہورکیلئے عید پر گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک میں لکی ایرانی اور دھوم سرکس لگائی جائے گی۔ شہری عیدالفطر پرعزیز ارقاب کیساتھ اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پارکوں تشریف لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button