
لاہور (خبرنگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہوراورپاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ بین الا قوا می پولٹری سائنس کانفرنس 21 تا 23 ستمبر 2023 کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے گذشتہ روز ویٹرنری یونیورسٹی میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ چیف آرگنا ئزرIPEXعبدالحیی مہتا، ڈاکٹر حنیف نذیر، ڈاکٹر عبدالکریم،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجئم ، پروفیسر ڈاکٹر
صا ئمہ اور پروفیسر ڈاکٹر یاسین ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر نے کہا کہ پولٹری پاکستان میں ایک انتہا ئی فعال سیکٹر ہے اور یہ کانفرنس پولٹری پرو فیشنلز، صنعتکاروں اور سائنسدانوں کیلیے اکٹھے ہو نے اور درپیش مسا ئل اورچیلنجز کو زیر بحث لا نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوا می ماہرین شعبہ پولٹری میں ہو نے والی سا ئنسی تر قی اور جی ایم او، ا ے ایم آر جیسے اہم مو ضو عات پر
خیا لات کا اظہا ر کر یں گے۔ قو می و بین الاقوا می تحقیق کار، پولٹری پرو فیشنلز اور سٹیک ہولڈرز کی اس کانفرنس میںبڑی تعداد میںشر کت متوقع ہے۔







