بین الاقوامی طرز پر تعمیر کیا گیا”واک این شاپ ایرینا “ سرمایہ کاروں کے لیےدلچسپی کا باعث بنے گا۔محمد علی رندھاوا
ایرینا میں ںسرمایہ کاری کے لیے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اےکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا واک این شاپ ایرینا کا دور ہ ،متعلقہ افسران نے بریفنگ دی
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ واک اینڈ شاپ ایرینا جوہر ٹاﺅن سرمایہ کاروں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔ واک این شاپ ایرینا بین الاقوامی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اسے جلد آکشن کے لیے جلد پیش کیا جا رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ ایرینا میں بچوں کی تفریح، زیپ لائین ، رولر کوسٹر، امیوزمنٹ پارک سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے واک این شاپ ایریناخیابان فردوسی جوہرٹاﺅن کا دور ہ کیااور اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ واک این شاپ ایرینا 130 کینال پر تعمیر کیا گیا ہے۔اس میں اٹالین، امریکن ، چائینیز ، اسپانیش اور مغلیہ طرز کے پویلین بنائے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایرینا میں کاروبار کے لیے مختلف سائز کے84 یونٹس اور روف ٹاپ رستوران کے مواقع موجود ہیں اور یہاں500 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے نے ایرینا کو آکشن کے لیے پیش کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف انجینئر اسرار سعید، ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی ، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ سید منور بخاری ، ڈائریکٹر ہاوسنگ ٹین رابیل بٹ ،چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس ، پراجیکٹ ڈائریکٹراوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔