
لاہور(خبر نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کوخصوصی ہدایات جاری کیں۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں گرجا گھروں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید بڑھادی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو گرجا گھروں، اہم مقامات پرسیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

سی سی پی او نے ڈولفن اسکواڈ سمیت پی آریو اور ایلیٹ ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس الرٹ رہے اور عبادت کیلئے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکورٹی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔







