لاہور ڈویژن صوبہ کے ماتھے کا جھومر
تحریر۔۔ ناظم الدینڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی وزرائ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں،لوکل گورنمنٹ، سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔ صوبائی وزراءنے عید صفائی آپریشن کو محنت سے موثر انداز میں مانیٹر کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزراءاور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ صفائی کے شاندار انتظامات کرکے سالڈویسٹ کمپنیاں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔صفائی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔اسی جذبے، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔ محکمہ اطلاعات پنجاب نے عوام کو حکومتی اقدمات اور اس پر ہو رہے کام بارے عوام کو ہر لمحہ پرنٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے عید کے تینو ں دنوں با خبر رکھا۔اس سلسلہ میں وزیر اطلاعات عامر کی خصوصی ہدایت پرسیکرٹری ا طلاعات کی خصوصی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ڈی جی پی آر روبینہ افضل کی سربراہی میں تمام افسران نے اپنے فرائض کو بے حد خوش اسلوبی سے نبھا کر تاریخ رقم کی۔
عید الاضحی پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا۔ لاہور ایک بار پھر بازی لے گیا، لاہور کی کارکردگی اضلاع و ڈویژن سے بہتر رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور کی ٹیم کو خصوصی شاباش دی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہمارا صفائی کا عملہ ہمارا ہیرو اوراصل شاباش کا مستحق ہے۔ میں اپنی ٹیم کے تمام لوگوں اپنے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں صفائی کی صورتحال پر اس بار شہری بھی خوش ہے، اچھا فیڈ بیک ملا ہے۔ میں عید پر خصوصی تعاون کرنے پر لاہور کے تمام باسیوںاورلاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، کنٹونمنٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، ایل ڈی اے اور تمام اداروں کو شاباش دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے بتایا کہ تینوں روز کم سے کم ٹائم میں شہر کو زیرو ویسٹ بنایا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا رسپانس ٹائم گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر رہا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور شہر میں تینوں روز کل55 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور ویسٹ ٹھکانے لگائی گئی جبکہ لاہور ڈویڑن میں عید کے تینوں روز 63 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار مانیٹرنگ کا عمل انتہائی سخت کیا گیا تھا۔ صوبائی وزرا ءنے بھی لاہور میں نگرانی کی اور پوائنٹس چیک کیے۔ افسران کے مانیٹرنگ دوروں کے علاو¿ہ،سیف سٹی کیمروں اور سپیشل برانچ کی مانیٹرنگ رپورٹ پر بروقت ایکشن لیا گیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر موصول کی گئی 13 ہزار سے زائد شکایات پر فوری عملدرآمد کرایا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی جانب سے جو نشاندھی کی گئی اس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں بھی کارکردگی گزشتہ سالوں سے کئی گناہ بہتر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تعاون کا شکریہ جنہوں نے راہنمائی کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے کہا کہ شہر بھر میں 106 عارضی ویسٹ کلیکشن و ٹرانسفر سٹیشن جبکہ 05 بڑی ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئیں تھیں اس بار عید کے موقع پر 12لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔ 343 ایکسکویٹرز ، 956ڈمپرز، 615 ٹرالیاں، 238 لوڈرز اور 3499 پک اپ گرینڈ صفائی آپریشن کیلئے مامور کی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹوں سے زائد آپریشن میں 15 ہزار سے زائد عملے و افسران نے حصہ لیا۔ ہمارے ورکرز کو سارا کریڈٹ جاتا ہے
وہ ہمارے اصلی ہیرو پیں۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ ہم نے چاند رات سے اب تک مسلسل کام کیا ہے۔لاہور کے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کی زیر نگرانی لاہور انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن عید کے تیسرے دن بھی جاری ہے۔ عامر میر نے مسلسل عید کے تیسرے دن بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کیمپ لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔ نگران وزیر اطلاعات و بلدیات نے نہر اور دوبئی چوک گندے نالے میں آلائشوں کی موجودگی اور ہٹائے جانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیر بلدیات جوہر ٹا¶ن گئے؛ انہوں نے گڑھی شاہو قبرستان کا بھی جائزہ لیا۔ جناح ہسپتال کے پاس آلائشوں کی موجودگی پر نگران وزیر بلدیات کی جناب سے فوری صفائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام وزراءعید صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ عامر میر نے بتایا کہ روزانہ شام تک آلائشیں مختلف علاقوں میں قائم کلیکشن پوائنٹس پر اکٹھی کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں ان آلائشوں کو از خود تلف ہو جانے والے بیگز میں شہر سے باہر خندقوں میں ڈمپ کیا جاتا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت ہر عید کے تیسرے روز رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور نہر میں آلائشیں پھینکنے پر 30 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ لاہور کے چھوٹے بڑے نالوں اور نہر کی فوری صفائی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد شہر میں عرق گلاب کا سپرے کیا جارہا ہے تا کہ شہریوں کو بدبو کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی کے باعث لاہور میں کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔ نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا کہ عید کے پہلے روز ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن کا ازالہ اسی رات کیا گیا۔ دوسرے دن موصول ہونے والی ساڑھے پانچ ہزار شکایات پر بھی اسی دن ایکشن لیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن شکایات کے ازالے کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے۔ نگران وزیر منصور قادر نے یہ بھی کہا کہ صفائی آپریشن ختم ہوتے ہی سڑکوں کی دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ٓ عید الاضحٰی کے موقع پر صوبہ بھر کو آلائشوں سے پاک رکھنے کے لیے محکمہ بلدیات کے تمام ورکرز نے جانفشانی سے کام کیا۔ عید کے تینوں روز صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر ہمارے 48 ہزار ورکز شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ورکز نے 72 گھنٹے مسلسل فیلڈ میں کام کرکے 1 لاکھ 71ہزار میٹرک ٹن سے زائد آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر پہنچائیں۔ شہریوں کی جانب سے لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں کو 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں اور تینوں روز شکایات کو حل کرنے کی شرح 100فیصد رہی۔ عید پر محکمہ بلدیات کی جانب سے 8ہزار سے زائد عملہ اور 6ہزار سے زائد اضافی مشینری مہیا کی گئی تا کہ صفائی آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں 4ہزار سے زائد عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے جبکہ آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے 812 نئی ڈمپنگ سائیٹس بنائی گئیں۔ پنجاب میں جاری مہم میں ہمارا ٹارگٹ ہر روز صوبے کو زیرو ویسٹ کرنا تھا جسے ہمارے ورکرز نے دن رات کی محنت سے ممکن بنایا۔ عید کے پہلے روز 70 ہزار ٹن، عید کے دوسرے روز 64ہزارٹن جبکہ عید کے تیسرے روز 45 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ عید کے موقع پر شہریوں کا تعاون بھی قابل تعریف رہا اور شہریوں کے تعاون سے ہی ہم نے تینوں روز آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر چیف افسران خود فیلڈ میں نکل کر آپریشن کا جائزہ لیتے رہے۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔عید کے دوران 3 ہزار 4 سو 51 ٹن آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کیا گیا۔عید کے پہلے روز 1 ہزار 9 سو 8 ٹن، دوسرے روز 1 ہزار 1 سو 73 ٹن جبکہ تیسرے روز 3 سو 70 ٹن کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو ڈمپ کیا گیا۔عوام کے لیے عیدالاضحی کو پر مسرت بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل، سیکرٹرز یونین کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیزو دیگر متعلقہ ضلعی محکمہ جات کے افسران تینوں روز اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے تا کہ شہری بغیر کسی پریشانی کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے بہت تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ نے تمام اربن سینٹرز کی جیومیپنگ کی جس کی بدولت ہم موثر وسائل کو بروئے کار لانے میں کامیاب رہے۔عید کے ایام میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہا، آپریشن کے دوران ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کی سطح پر اہلکاران گھر گھر جاکر جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کر کے ان کو مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر تلف کرنے میں مصروف عمل رہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے مزید کہا کہ میں شہریوں کی عید کوخوشگوار بنانے کے لیے فیلڈ میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے پر میں اپنی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جانفشانی سے کام کر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا اور شہریوں کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں عید منانے کا موقع فراہم کیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے عید قربان کے ایام میں ضلع ننکانہ صاحب میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی کاوشوں کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی کارکردگی بارے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے ضلع بھر میں بنائے گئے 70ڈمپنگ پوائنٹس پر عید کے تین ایام میں3021 ٹن ویسٹ کو ڈمپ کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اکھٹی کرنے کے لیے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 325کولیکشن پوائنٹس ،350رکشہ /ٹرالیاں استعمال کی گئی جبکہ 14سو اہلکاران نے اپنی ڈیوٹیا ں انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ عید کے تین روز میں 125شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے مزید کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ لوکل گورنمنٹ ،ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز،سپروائزر، سینٹری ورکرز سمیت دیگر متعلقہ ضلعی محکمہ جات اور پولیس کے
جوانوں کی بدولت عوام سنت ابراہیمی بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کر سکے ہیں، عوام کی خلوص دل سے خدمت پر میں اپنی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر کے عوام کے لیے عید الاضحی کو پر مسرت بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ عید کے ایام میں 445 لوڈر رکشہ جات، ٹرالیاں اور پک اپ کے ذریعے 1128 اہلکاران نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 4 ہزار 6 سو 3 ٹن کوڑا کرکٹ اور جانوروں کی آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس سے تلف کیا۔ ضلع بھر کے عوام کے لیے عیدالاضحی کو پر مسرت بنانے کے لیے متعلقہ افسران تینوں روز اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت احسن طریقے سے نمٹایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے بہت تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ نے تمام اربن سینٹرز کی جیومیپنگ کی جس کی بدولت ہم موثر وسائل کو بروئے کار لانے میں کامیاب رہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ عید کے ایام میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہا، جس دوران ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کی سطح پر اہلکاران گھر گھر جاکر جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کر کے ان کو مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر تلف کرنے میں مصروف عمل رہے۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے مزید کہا کہ میں شہریوں کی عید کوخوشگوار بنانے کے لیے فیلڈ میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے والے میونسپل سینٹری ورکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے جانفشانی سے کام کر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا اور شہریوں کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں عید منانے کا موقع فراہم کیا۔