انٹر ٹینمنٹویڈیوز

پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات کے آخری روز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی | Quwat News

پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات کے آخری روز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیسٹیول میں 50سے زائد سیشن ہوئے جن میں تفریح، مزاح،موسیقی ، ڈانس کے علاوہ ادب،تعلیم، معیشت، کتابوں کی تقریب رونمائی،ملک کے معروف دانشوروں اور فن کاروں کے ساتھ گفتگو اور دیگر سنجیدہ سیشن بھی منعقدہوئے۔ الحمراءآرٹس کونسل میں منعقد ہونے والی تین روزہ تقریبات میں، انور مقصود، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار ذلفی، صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور کے بعد گوادر،مظفر آباد،گلگت،پشاور، اسلام آباداور کراچی میں اس فیسٹیول کا انعقاد ہو گا،اس کے بعد امریکہ کے چار مختلف شہروں ہیوسٹن، نیویارک، شکاگو سلیکان ویلی، ڈیلس اور ٹورنٹو میں بھی پاکستان لیٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، ان تمام فیسٹیولز کا انعقاد انور مقصود کی سربراہی میں کیا جائے گا، فیسٹیول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیول کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے آج کے اس پریشانیوں سے بھرپور دور میں ایسے فیسٹیول جینے کی ایک نئی امنگ پیدا کرتے ہیں۔ شرکاء نے الحمراء کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button