پاکستانسٹیسیاست

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اعجاز عالم آ گسٹین کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

لاہور (خبر نگار) نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین کی زیر قیادت مسیحی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اعجاز عالم آ گسٹین نے مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت ایکشن اور ذاتی دورے پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی مشینری مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس بات میں کوئ شک نہیں کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گاتا کہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مذہبی اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے تاکہ ان مسائل کا ممکنہ حل کیا جا سکے۔ اعجاز عالم آ گسٹین کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کیا جا سکے ۔ مسیحی وفدمیں خلیل جارج ،سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ انصر, بشپ اندریاس, بشپ سیموئیل ازرایا , بشپ جوزیف ارشاد, بشپ ہمفرے پیٹرز , پاسٹر ہنوک حشمت, پاسٹر اولیور ضیاء شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button