جرم و سزا

گوجرانوالہ: 02ڈکیت گینگز کے05ارکان پولیس کے شکنجے میں

گوجرانوالہ(علی رضا ورائچ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے گل نواز کی زیرنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگز کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ پچہترہزارروپے نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں داؤد،زین،سبطین و دیگران شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ کے مضافات میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا سی آئی اے پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔ سی پی او نے انسپکٹر سی آئی اے اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button