جرم و سزا

منشیات فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان گرفتار ، پسٹل و چرس برآمد

گوجرانوالہ(علی رضا ورائچ) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ لدھیوالا وڑائچ سب انسپکٹر عدنان اعجاز اور ایس ایچ او تھانہ دھلے سب انسپکٹر عنصر سیویا نے اپنی اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ظفر اور تبسم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 830گرام چرس اور ایک عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہنوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالا وڑائچ سب انسپکٹر عدنان اعجاز اور ایس ایچ او تھانہ دھلے سب انسپکٹر عنصر سیویا اور انکی ٹیموں کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button