جرم و سزا

لیڈی پولیس افسران کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں گی: ڈی پی او جھنگ

جھنگ (بیورورپورٹ ) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے پولیس لائن میں لیڈی پولیس افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کی لیڈی پولیس افسران شریک ہوئیں۔ لیڈی پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں لیڈی افسران مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ پولیس یونیفارم مرد و خواتین کے فرق کو ختم کرتی ھے۔ لیڈی پولیس افسران کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مساوی کردار ادا کر سکیں۔ لیڈی افسران کو باقاعدہ تربیت کے بعد ورکنگ کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ محکمہ پولیس میں خواتین بھی بلا امتیاز اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button