جرم و سزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات پرخطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتار کے لیے گرینڈ آپریشن جاری

سپیشل آپریشن سیل برائے اشتہاری ملزمان کی ٹیم خطرناک اشتہاری کو انٹر پول کی مدد سے عمان سے گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔

گرفتار اشتہاری محمد یونس کے خلاف تھانہ صدر کامونکی میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اندرون و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ مصروف عمل ہے اور اسی حوالے سے جاری کاروائیوں میں سپیشل آپریشن سیل برائے اشتہاری ملزمان کی ٹیم نے خطرناک اشتہاری ملزم کوعمان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار اشتہاری محمد یونس کے خلاف تھانہ صدر کامونکی میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم سفاک واردات کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے انٹرپول کے تعاون سے عمان سے گرفتار کر کے پولیس ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری گرینڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور سماج دشمن عناصر اور معاشرتی ناسوروں کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button