انٹر ٹینمنٹ

ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے بولڈ سین پر بات کرنے سے انکار کردیا

لاہور(شو بز ڈیسک،قوت) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے بولڈ سین سے متعلق گفتگو کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پی ایس ایل کے حوالے سے گیم شو میں میزبان نے ہمایوں سعید سے ان کی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے بولڈ سین کے حوالے سوال کیا۔میزبان کے سوال پر اداکار نے کہا کہ فلم دیکھ کر ناظرین کو ایسا لگ رہا ہوگا کہ میں ایسا حقیقت میں کررہا ہوں جبکہ میں صرف اداکاری کر رہا تھا۔سین پرفارم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارنے کہا کہ مجھے ساتھی اداکارہ کی اداکاری بہت زیادہ پسند آئی۔ بعدازاں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید شرماگئے اور کھل کر بات کرنے سے منع کردیا۔واضح رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی، فلم میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button