جرم و سزا

 محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری

 نایاب صحرائی پرندے تلور سمیت جنگلی طوطوں ، بٹیر کے پانچ غیر قانونی شکاری گرفتار

لاہور (خبرنگار) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈائون بدستور جاری ہے اور جس کے نتیجے میں چولستان سے نایاب صحرائی پرندے تلور سمیت جنگلی طوطوں اور بٹیر وغیرہ کے پانچ غیر قانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار ۔تفصیل کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور ریجن سید علی عثمان بخاری کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف رحیم یار خان نے پنجاب رینجرز کے تعاون سے صحرائے چولستان سے تلور کے غیرقانونی شکار میں ملوث دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک ذبح شدہ تلور، ایک بندوق معہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل 70سی سی اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ایسی ہی دیگر تین کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں سے جنگلی طوطوں ، جنگلی بٹیر وغیرہ کے تین غیر قانونی شکاری موقع پر گرفتار کرکے ، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ایک کو بیس ہزار روپے جرمانہ۔ مزید براں گزشتہ روز صحرائے چولستان سے جنگلی خرگوش، تیتر اور بھٹ تیتر کے غیر قانونی شکار کی پاداش میں پکڑے جانیوالے ایک شکاری کو مقامی عدالت نے پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تحویل میں لئے گئے موٹر سائیکل کو بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم صادر فرمایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button