انٹر ٹینمنٹ

بالی ووڈ لیجنڈ راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ کتنے میں فروخت ہوا؟

ممبئی: بالی ووڈ  کے مشہور کپور خاندان کے پہلے سُپر اسٹار راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ فروخت کر دیا گیا۔

اداکار راج کپور کے ممبئی میں واقع ایک ایکٹر پر محیط بنگلے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گودریج پراپرٹیز نے 100 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔

گودریج پراپرٹیز اس بنگلے کو 500 کروڑ مالیت کے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں تبدیل کریں گے۔ گودریج پراپرٹیز کے ایگزیکیٹو چیئرمین پیروجشا گودریج کا کہنا ہے کہ ’اس پورے زمین کا سائز ایک ایکڑ ہے۔ ہم یہاں پر ایک مہنگا ہاؤسنگ پراجیکٹ بنائیں گے۔ اس پراجیکٹ کی مالیت 500 کروڑ تک ہوگی۔‘

گودریج پراپرٹیز نے اس بنگلے کو  راج کپور کے خاندان سے خریدا ہے۔ اس حوالے سے راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ ’چیمبور میں پراپرٹی کے لیے ہماری فیملی کے بہت جذبات ہیں اسکی تاریخی حیثیت بھی  ہے۔ ہم گودریج پراپرٹیز کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس تاریخی ورثے کو ترقی دے گا۔‘

Raj Kapoor: 9 fun facts about the Showman

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں گودریج پراپرٹیز نے کپور خاندان کا ’آر کے سٹوڈیو‘ بھی خریدا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 1924 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہونے والے راج کپور، کپور خاندان سے بالی ووڈ کے پہلے سُپر اسٹار تھے۔ راج کپور کے پشاور میں گھر کو صوبائی حکومت نے خرید کر تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button