سٹیسیاستکاروبار

مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہی ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن

۔پینشن ریفارمز اور ای پروکیورمنٹ سے فنانشیل مینجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہی ہے۔پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونیس پروگرام (پرائیڈ) کے تحت اصلاحات سے بجٹ کی یوٹلائزیشن اور ٹیکس وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔پینشن ریفارمز اور ای پروکیورمنٹ سے فنانشیل مینجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔ ٹیکس محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری کا جائزہ خود لیں جہاں ضروری ہے وہاں کوالیفائیڈ کنسلٹینٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔کنسلٹینٹس کا انتخاب تجربے اور تکنیکی مہارتوں کی بنیاد پر کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نےگزشتہ روز محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں پبلک فنانشیل مینجمنٹ ریفارمز کی سٹیرنگ کمیٹی کا ساتویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا صوبائی وزیر نے ٹیکس محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خود نشان دہی کریں کہ انھیں کن شعبوں میں کنسلٹینسی درکار ہے۔ اجلاس کا مقصد پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونیس پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور آ ئند ہ لائحہ عمل کی منظور ی تھا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، ہیڈ پبلک فنانس مینجمنٹ یونٹ سمعیہ مختار ، پنجاب آ ئی ٹی بورڈ اور ٹیکس محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پبلک فنانس مینجمنٹ یونٹ ہیڈ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پرائیڈ پروگرام بارے بریفننگ دیتے کے تحت تمام ٹیکس محکموں کو مکمل طور پر ڈیجٹلائز کیا جا رہا ہے۔ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن ایپس متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ حکومتی اقدامات اور خدمات تک رسائی کو آسان تر بنایا جا سکے۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button