انٹر نیشنلکاروبار

ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آگیا، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی

  کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی آگئی۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر 86 پیسے کی کمی سے 261.65 روپے کی سطح پر آگیا تھا لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 62 پیسے کی کمی سے 261.89 روپے کی سطح پر بند ہوئے اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے  269 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ آف چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کے تجارتی قرضوں کی منظوری اور پاکستان کے بڑے مالیت کے قرض رول اوور ہونے کی اطلاعات کے باعث ڈالر نیچے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے چائنیز بینک کی جانب سے منظور ہونے والے 70کروڑ ڈالر قرض رواں ہفتے ہی پاکستان کو موصول ہونے کا بیان دیا ہے جس سے امکان ہے کہ رواں ہفتے بھی پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھنانے اور درآمدی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث مارکیٹ میں طلب کی نسبت رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button