انٹر ٹینمنٹ

عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر

نیویارک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اسپاٹیفائی کے مقبول ترین پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آن لائن میوزک اسٹریمنگ  پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے گزشتہ دو برس کے دوران مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکاروں اور مقبول ترین گانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مقبول ترین گلوکاروں میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک مرتبہ پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی اسپاٹیفائی کے ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ سب سے زیادہ سُنا گیا۔

فریش فائنڈز کے سلسلے کے تحت شائے گل تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نئی گلوکاراؤں میں پہلے نمبر پر رہیں جبکہ عبدالحنان پہلے گلوکار ہیں جن کے دو گیت ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ سپوٹیفائی کے ٹاپ سانگز پاکستان چارٹ ٹاپ تھری میں شامل رہے۔

اسپاٹیفائی کی مقبول ترین پاکستانی گانوں کی فہرست میں علی سیٹھی اور شے گل کا عالمی مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ پہلے نمبر پر ر ہا جبکہ نوجوان گلوکار عبدالحنان کے دو  گانے ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ سپوٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان کی میوزک ایکسپورٹس میں 217 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی خواتین گلوکاراؤں کی  نیویارک کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر تصویر بھی آوایزاں کی گئیں جس سے انہیں دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button