جرم و سزا

ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن عاطف نذیر سے معروف نجی تعلیمی گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اور پرنسپلز کی کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

پولیس شہدا ، حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری کئے ہوئے ہے۔ عاطف نذیر
لاہور (خبر نگار)
لاہور پولیس اپنے شہدا،حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن عاطف نذیر سے معروف نجی تعلیمی گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اور پرنسپلز نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد افضل، مختلف برانچز کے پرنسپلز پروفیسر عثمان منیر،پروفیسر سید مستجاب حیدر،پروفیسر عدیل منور،پروفیسر راحیل صابر، پروفیسر طیب اور پروفیسر ڈاکٹر صابر حسین ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی سی پی او آفس حافظ نوید،آفس سپرنٹینڈنٹ محمد انور،انچارج جنرل برانچ عل حیدر اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس شہدا، ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے کیلئے نجی ادارے کے فلاحی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ لاہور پولیس تعلیمی سکالر شپ کیلئے پنجاب پولیس اور نجی کالج کے درمیان ہونے والے ایم او یو سائن سے بھرپور استفادہ کرے گی۔ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد افضل نے ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کو معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلیمی ادارہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب پولیس اور ادارے کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو نجی گروپ کے تمام سکولز اور کالجز میں بالکل فری تعلیم اور یونیفارم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائر ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ٹیوشن فیس، یونیفارم خریداری پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔مزید برآں پولیس شہداء کی اعلی تعلیم یافتہ بیٹیوں کو اپنے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹے پر جاب آفر کرے گا۔ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد افضل نے مذید کہا کہ شہداء کے ساتھ ساتھ علیل پولیس ملازمین کے زیادہ سے زیادہ بچوں کوسکولز اور کالجز میں داخلے دئیے جائیں گے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے سلسلے کو احسن طریقے سے جاری رکھنے کے لیے شاندار خدمات کو سراہا اور سکالر شپ و دیگر سہولیات کی فراہمی پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی طرف سے تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button