جرم و سزا
ایس ایچ او عبدالناصر کی بروقت کاروائی نے بذریعہ پارسل آفس غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی
ریلویز پولیس کا ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے پارسل آفس میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 عدد غیر قانونی ممنوعہ رائفلز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او عبدالناصر کی بروقت کاروائی نے بذریعہ پارسل آفس غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ نے مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کی۔ رائفلز کو پارسل آفس میں پیٹی کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کو پشاور سے ڈیرہ اللّہ یار کے لئے بک کروایا گیا تھا۔ اسلحہ میں پانچ M-4 اور دو 223 بور ممنوع رائفلز شامل ہیں۔ پشاور کے رہائشی ملزم اولس خان، بکنگ کلرک جان شیر اور عدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔