انٹر ٹینمنٹ

کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو‘ نے عالمی اعزازحاصل کرلیا

کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان  بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ‘کہانی سُنو‘ نے یوٹیوب پر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کیفی خلیل کے  لکھے ہوئے اور خوبصورت آواز میں گنگنائے ہوئے گانے ’کہانی سُنو‘ نے یوٹیوب پر دنیا کے 8 مقبول ترین گانوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ بلوچی فنکار کے اس  اُردو زبان کے گانے کو یوٹیوب پر  114 ملین ویوز بھی حاصل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے مشہور کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار نے اس کامیابی پر خدا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیفی خلیل نے یوٹیوب پر گانے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کیلئے آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا اور کوشش کروں گا کہ آپ سب کیلئے لکھتا رہوں جو میں محسوس کرتا ہوں ‘۔

کیفی  پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا گانا ’کہانی سُنو‘ ریلیز کیا جو دنیا بھر میں ان کی پہچان بن گیا  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button