صحت

30 سال قبل قائم ہونے والا ادارہ لاثانی فارما آج ایک تنااور درخت بن چکا ہے

لاہور (خبر نگار)لاثانی فارما ہربل ادویات کے ساتھ ساتھ کاسمیٹکس کی دنیا میں بھی اپنا مقام رکھتی ہے ۔30 سال قبل قائم ہونے والا ادارہ لاثانی فارما آج ایک تنااور درخت بن چکا ہے ۔لاثانی فارما کی مصنوعات سالہا سال کی تحقیق کا نتیجہ ہے اور ادویات کی تیاری میں معیاری جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ ورک کو مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارلاثانی فارما اور لاثانی کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو مہر عبدالوحید نے لاثانی فارما اور لاثانی کاسمیٹکس کے نئے ہیڈ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹرز ڈاکٹر عفیفہ وحید، تبسم عاطف،مہر ابراہیم عاطف،کنٹری ہیڈ عامر ایوب سمیت سیلز ٹیم نے شرکت کی۔مہر عبدالوحید نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے لاثانی کے نام کو عرف عام بنایا۔ لاثانی فارما اور لاثانی کاسمیٹکس دورے حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ماڈرن ٹیکنالوجی اور ریسرچ ورک سے مستعید ہے ۔ ڈائریکٹر لاثانی ڈاکٹر عفیفہ وحید نے کہا کہ لاثانی کی مصنوعات مزید تیزی سے صارفین میں اپنا مقام بنا رہی ہے جس کی وجہ لاثانی کا اول دن سے اپنے نصب العین نام بھی لاثانی اور معیاربھی لاثانی کو برقرار رکھنا ہے۔ مسز تبسم عاطف نے شرکاء اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ لاثانی فارما اور لاثانی کاسمیٹکس کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button