Uncategorized

رحیم یار خان//کچہ آپریشن کا نواں روز

بھونگ سے نوجوان ناصر کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، مغوی نوجوان پولیس پہلے ہی بازیاب کر چکی تھی، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس کی کچہ آپریشن میں اہم پیش رفت اغواء برائے تاوان کے سرغنہ فریدا کوکانی اور شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پر بھرپور کارروائی

لاہور (خبر نگار) پولیس کچہ آپریشن نواں دن گھمسان کا رن جاری کوکانی اور لاٹھانی گینگز کے آٹھ کارندے گرفتار، کچہ کریمینلز کے خفیہ ٹھکانے تباہ، کمین گاہیں مسمار کرکے جلا دی گئیں، پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والے عسکریت پسند کریمنل قابل سکھانی کا تعاقب جاری گھیرا تنگ، کریمنلز کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر پولیس نے کنٹرول کیمپ قائم کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی قیادت میں شروع ہونے والا پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن نویں روز میں داخل، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی کمانڈ میں پولیس فورس جدید ٹیکنالوجی، بھاری ہتھیاروں اور جدت سے بھر پور مضبوط بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے کچہ کریمینلز کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے، جس میں پولیس کامیابیاں سمیٹتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، پولیس نے جھک فیملی کے نوجوان بچے کو اغواء کرنے والے فریدا کوکانی گینگ کے ٹھکانے پر زبردست کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا، اسی طرح شبیرا لاٹھانی گینگ کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے دوران گینگ کی مزاحمت کچلتے ہوئے لاٹھانی کریمینلز کو گرفتار کر لیا، اس طرح مجموعی طور پر نویں دن کوکانی اور لاٹھانی گینگز کے 8 کارندے گرفتار کر لیے گئے جن سے متعدد کلاشنکوفیں اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں اور ان کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں و بستیوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے پولیس نے کیمپنگ شروع کر دی تاکہ کچہ کریمینلز کی کسی طور بھی واپسی ممکن نہ رہے، پولیس نے کچہ میں بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے والے عسکریت پسند ڈاکو قابل سکھانی کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، جس کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جو کہ راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش میں دکھائی دیا جبکہ پولیس اس کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے، کچہ میں پولیس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے جس میں ایڈوانس پولیس دستوں میں اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ اوز سیف اللہ ملہی، نوید نواز واہلہ، رانا محمد رمضان،تنویر رضاجوند و دیگر اور ان کے ہمراہی ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران و جوان جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کچہ آپریشن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان جن کے ذمہ جو ٹارگٹ اور کام سونپا جا رہا ہے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں یہ ایک بڑا ٹیم ورک ہے جو کہ کامیابی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ کچہ کے آخری کریمینل اور ان کے ٹھکانے کا صفایا کردیا جائے اور جلد یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اب تک تین ڈاکو ہلاک، چودہ گرفتار ہو چکے ہیں جن سے بھاری تعداد میں گولی، اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button