Uncategorized

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں یعنی تقریباً 400 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا ہے، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھے گی۔

اعلامیہ کے مطابق پاک فوج حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنائے گی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button