کھیل

سابق بھارتی اوپنر شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے ڈرتے تھے، اسپورٹس تجزیہ کار

لاہور(سپورٹس ڈیسک،قوت) پاکستان کے اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے خلاف کھیلتے ہوئے ڈرتے تھے۔معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ 1999 میں سہواگ نے ڈیبیو کیا، انہیں آج پتہ چلا کہ شعیب اختر کا بالنگ ایکشن غیر قانونی تھا۔ سہواگ اور گھمبیر کے شعیب اختر، شاہد آفریدی سمیت پاکستانیوں کے حوالے سے دیئے گئے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاست کرتے ہیں۔اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ 1999 کے کولکتہ کے ایڈین گارڈن گراؤنڈ میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے کراؤڈ میں جب شیعب اختر نے دو گیندوں پر سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کو آؤٹ کیا تھا تو کسی اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی تھی صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی آواز آرہی تھی۔ماضی کا ذکر کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین دورہ پاکستان کیلئے آئے تو وہ توصیف احمد کے گھر شاہ فیصل کالونی چلے گئے تھے، اب تو سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑی ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button