انٹر نیشنلتازہ ترینکھیل

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑی تھرو کردی

ارشد ندیم نے دوسری باری میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جس میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا ہیں۔

سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قابلیت کی کارکردگی سے خوش ہیں کیونکہ یہ ان کا دوسرا مقابلہ تھا جس میں وہ پہلی بار میں 86 میٹر کے نشان سے آگے تھرو پھینکنے میں کامیاب ہوئے۔

ارشد ندیم نے کہا میں بہت پر امید ہوں کہ میں فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button