پاکستانسٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں اہم اجلاس

اجلاس میں جشن آزادی سپورٹس پروگرامزکی تیاریوں اور کھیلتاپنجاب گیمز کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا

جشن آزادی کے حوالے سے لاہور میں 13کلومیٹر میراتھن، 3کلومیٹرفیملی فن ریس اور ہاکی میچ کروایا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی تمام اضلا ع میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے ہوں گے، پرویز اقبال

لاہور (سپورٹس رپورٹر)۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں جشن آزادی سپورٹس پروگرامز کی تیاریوں اورکھیلتاپنجاب گیمز کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور سمیت پورے پنجاب میں سپورٹس ایونٹ کروائے گا، لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے 13کلومیٹر میراتھن، 3کلومیٹر فیملی فن ریس اورہاکی میچ کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ پنجاب کے باقی تمام اضلا ع میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، جشن آزادی ایونٹس سے کھلاڑیوں میں قومی جذبہ پیدا ہوگا،جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس ایونٹس منعقد کیے جارہے ہیں کھلاڑیوں اور فیملیز کو میراتھن ریس اور فیملی فن ریس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنی چاہئے ہمارا مقصد سپورٹس کلچر کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، چاند پروین، عطاء الرحمن،چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم احمد اور غفار گجر شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button