ٹیکنالوجی

زیر آب سفر کے لیے شارک نما کشتی

ویلنگٹن: انجینئروں نے شارک جیسی ایک کشتی بنائی ہے جو پانی کی سطح پر اور زیرِ آب بآسانی سفر کر سکتی ہے۔

تخلیق کاروں کے مطابق جیٹ شارک کیو ماڈل نامی کشتی کا یہ نمونہ 72 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے لیکن مارکیٹ میں متعارف کروایا جانے والا ورژن 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکے گا۔

ایک اندازے کے مطابق جیٹ شارک جب فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تو اس کی قیمت دو لاکھ ڈالرز سے تین لاکھ ڈالرز تک کے درمیان ہوگی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیٹ شارک کمپنی کے بانی روب اِنیز گزشتہ 25 سال سے زائد عرصے سے منفرد انداز میں کشتیاں بنا رہے ہیں اور فروخت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ ’سی بریچر‘ کے شریک موجد تھے۔ دو سیٹوں والی یہ کشتی شارک، کلر وہیل یا ڈولفن کی صورت میں بنائی گئی تھی، لیکن روب اس کشتی میں مزید افراد کی گنجائش چاہتے تھے۔

کیو ماڈل 20 فِٹ لمبا ہے اور اس میں چار افراد سفر کر سکتے ہیں لیکن کمپنی اس کے سائز کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ چھ افراد کی جگہ بنائی جا سکے۔

روب اِنیز کے مطابق جیٹ شارک کا مقصد آرام دہ کشتی میں زیر آب منفرد تجربہ فراہم کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button