کھیل

عمران طاہر نے راشد خان سے سیکھی گگلی سکندر ضا کو بھی سکھا دی

  کراچی: پی ایس ایل 8 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا ہنر بہتر بنانے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر گزشتہ شب میچ کے بعد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر اور زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا کی ملاقات ہوئی۔

سکندر رضا کی درخواست پر عمران طاہر نے اسپنر کو گگلی بولنگ کے مفید مشورے دیے، عمران طاہر نے افغانی کرکٹر راشد خان سے سیکھی گگلی تیکنیکی انداز میں سکندر ضا کو سیکھائی۔

اس موقع پر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے اپنے اسکلز بہتر بنانے کے ایسے مواقع نہ ملتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو یہ سب کچھ نہیں ملتا لیکن فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ اسٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button