کھیل

پی ایس ایل8؛ لاہور، پنڈی سے میچز منتقلی کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا، جس میں فرنچائز مالکان اور نمائندگان نے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔

فرنچائز مالکان و نمائندگان نے میچز منتقلی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو دیدیا ہے، پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کے ساتھ لاہور میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی20 میچ بھی یہاں سے شفت کرنے کا عندیہ دیا ہے

دوسری جانب نگران پنجاب حکومت کی طرف سے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور نگران وزیر تعلیم منصور قادر پر مشتمل کمیٹی پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ذرائع کے مطابق آج شام کرکٹ بورڈ اور نگران حکومت کی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں فرنچائزرز کے ساتھ میٹنگ میں طے پانے والے امورز پر تبادلہ خیال ہوگا اور پھر پی ایس ایل میچز کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخٹ اور دیگر انتطامات کی وجہ سے میچز لاہور راولپنڈی میں ہی ہونے کا امکان ہے جبکہ نگراں حکومت کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا، فائنل سمیت مجموعی طور پر 9 میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button