کھیل

دلہا بننے کیلئے کس کا ’انتظار‘ ہے؟ بابر اعظم نے بتادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک،قوت) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق صحافیوں کو جواب دے کر بتا دیا کہ وہ دلہا بننے سے متعلق کیا سوچ رہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔بابر اعظم نے کہا کہ میرے سفید بال عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب وقت آئے گا تب شادی ہو جائے گی، وقت کا تو میں بھی انتظار کر رہا ہوں۔پریس کانفرنس میں افتخار احمد کا نام ’چاچا‘ رکھنے سے متعلق بھی بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا۔اس پر کپتان نے کہا کہ افتخار کو میں نے مذاق میں کہا تھا لیکن دیکھیں اس سے وہ ہٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے افتخار کھیل رہے ہیں اللّٰہ انہیں ویسا ہی کھلاتا رہے۔افتخار احمد نے بتادیا کہ ان کا نام ’چاچا کرکٹ‘ کیسے پڑایاد رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران افتخار احمد نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم نے ایک مرتبہ میرے کہنے پر فیلڈنگ تبدیل کی اور اس پر وکٹ مل گئی، بابر اعظم نے کہا کہ آپ چاچائے کرکٹ ہو، یہ بات اسٹمپ مائیک میں سب نے سنی۔افتخار احمد نے کہا تھا کہ جب میچ ختم ہوا تو ہر طرف چاچا کرکٹ کی آواز آ رہی تھی، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے، مجھے میرے دوست نے بتایا کہ مائیک پر سب نے سنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button